تحریر .زبیر عارفی
نیلم کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کا اتحاد،نیلم یوتھ فورم نے مختصر عرصہ میں نیلم کے نوجوانوں میں اتحاد قائم کرکے آزاد کشمیر میں نئی تاریخ رقم کردی،وادی نیلم کے عوامی و اجتماعی مسائل کے لیے منظم جدوجہد کرنے کا فیصلہ، وادی کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے بھرپور اقدامات کا عمل شروع کر دیا ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں نوجوانوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ، نیلم کے نوجوانوں نے آپس میں اتحاد قائم کر کے مختصر عرصہ میں وادی کے عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے ، نیلم یوتھ فورم کے نوجوانوں نےاس پلیٹ فارم سے فیصلہ کیا ہے کہ نیلم کے قدرتیہ وسائل کا ہر حال میں تحفظ کیا جائیگا ، اور نیلم کے وسائل کو بچا کر نیلم کی تعمیر وترقی سمیت ریاستی فلاح و بہبود میں اپنا کردار اا کیا جائیگا ،نیلم یوتھ فورم اس پلیٹ فارم سے نیلم کے عوامی حقوق کے تحفظ اور وادی میں عوامی اجتماعی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی جائیگی ، نیلم یوتھ فورم نے مختصر عرصہ میں عوامی ، اجتماعی مسائل کے لیے منظم جدوجہد کر کے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ نئی تاریخ رقم کی ہے نیلم کے عوامی حلقوں نے نیلم یوتھ فورم کا بھر پور ساتھ دینے اور وادی کے وسیع تر مفاد میںاس پلیٹ فارم سے نوجوانوں کا ہر ممکن ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے،نیلم یوتھ فورم میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شریک ہیں
Wednesday, December 20, 2017
نیلم یوتھ فورم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment