Monday, January 15, 2018

جنگلات ہمارے محسن

خدا نےآج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

(اقبال)

اللہ تعالی قرآن مجید کی صورہ الرعد ایت نمبر 11 میں فرماتا ہیکہ

اللہ اس قوم کی حالت تب تک نہیں بدلتا جب تک وہ قوم خود اپنی حالت بدلنے کو تیار نہ ہو

دنیا میں کسی بھی ملک کی خوشحالی کا ثبوت یہ ہیکہ اس کے رقبے کے 25فیصد حصے پرجنگلات ہوں  آزاد کشمیر میں اور باالخصوص نیلم ویلی میں اللہ تعالی کی خصوصی کرم نوازی ہوئی کہ اس نے اس خطے کو جنگلات کی دولت سے مالا مال کیا یہی وجہ بنی کہ نیلم ویلی میں چشمے جاری ہوئے ندی نالے بہنے لگے خوبصورت أبشاریں نمدار ہوئی ندی نالوں کے قریب خوبصورت کھیتوں نے جنم لیا تمام تر جنگلی حیات ناپید ہوتے جانداروں نے نیلم ویلی کو اپنا مسکن بنایا پھر اچانک ہوا یوں کہ بنی نوع انسان کی نظر اس بدقسمت خطے پرپڑی اور اس نے اپنے اسائش کیلے اس کو چنا ابتدا میں تو اس خطے کے جنگلات زیادہ پرشان نہ ہوئے لیکن جوں جوں انسان نےاپنی سہولت اور ارام کیلے درخت کاٹنے شروع کیے تو جنگلات میں تشویش بڑھ گئی انسان نے جب اس کی لزت محسوس کی تو اس نے اس کو اپنی حوس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا  دیکھتے ہی دیکھتے نیلم ویلی کے کثیر علاقے سے اس کا سفایا کر کے اس کی تنظیم کو بکھیر دیاجنگلات اس پر سخت غصہ ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس انسان سے انتقام لیا جائے دیکھتے دیکھتے نیلم کے چشمے خشک ہونے لگے برف باری کا سلسلہرک گیا گلیشئر پگھلنے لگے اور ابشاریں اور ندی نالے سوکھنے لگے اکسیجن کی کمی ہوگئی اور کاربن کی مقدار بڑھ گئی سلائیﮈنگ شروع ہوگئی پتھر گرنے لگے زمینی کٹاو نے زور پکڑ لیا جنگلی حیات مرنے لگی اور بعض تو ناپید ہوگی اسی نیلم کے کچھ نوجوانوں نے جب یہ صورتحال دیکھی تو انکو اللہ تعالی کی ہدایت یاد اگئی انہوں نے جنگلات کو بچانے کا فیصلہ کر لیا نیلم یوتھ فورم کے نام سے انہوں نے یہ طے کر لیا کہ ہم اپنے جنگل کو بچائیں گے پورے جنگل میں یہ خبر پھیل گئی جنگلات کی مجلس بلائی گئی سب درخت حاضر ہوئے سربراہی انکے رہنما دیودار کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام درخت شریک ہوئے سبھی نے اظہار خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ نیلم کے نوجوانوں کی اس تحریک میں انکا ساتھ دیں گے اور انکے لیے دعا کریں کہ اللہ انکو اس تحریک میں کامیابی عطا کرے .

شیخ عمر نزیر

نیلم یوتھ فورم

No comments:

Post a Comment