اڑنگ کیل وادی نیلم کیل کا خوبصورت گاوں جو سطح سمندر سے 8379 فٹ بلند ہے یہ خوبصورت گاوں کیل سے جنوب کی جانب 2 کلومیٹر ایک پہاڑی ٹیلے کو عبور کرنے کے بعد سرسبز میدان کی صورت نظر اتا ہے اس کی خوبصورتی کی کوئی مثال نہیں اس کی خاص بات یہکہ اس کی چاروں جانب گھنا جنگل جبکہ جنوب کی جانب بلند پہاڑ ہے جس پر سے گلیشر بہ کر اس گاوں کے پیچھلے کنارے تک اتا ہے
گاوں میں پہنچنے کیلے اپکو کیل سے کیبل کارجوکہ 1 کلومیٹر سے زائد لمبی ہے پر بیٹھنا پڑتا ہے جو أپکو کافی قریب تک پہنچا دیتی ہے اس بے بعد تیز چلنے والوں کیلے 20 منٹ جبکہ اہستہ چلنے والوں کیلے 30 منٹ کی پیدل مسافت کے بعد گاوں میں پہنچ جاتے ہیں . یہاں رہائش کیلے خوبصورت گیسٹ ہاوس موجود ہیں جو کہ 1000 روپے سے 6000 روپے تک دستیاب ہوتے ہیں یہاں کھانے کا مسلہ رہتا ہے اور مہنگا بھی کیوں کہ لوکلز کو کھانے کا سامان کوفی دور سے گھوڑوں اور گھدوں پر لاد کر لانا پڑتا ہے
کیل تک پہنچنے کیلے اپ اپنی پروئیوٹ گھاڑی پر جاسکتے ہیں
شاردہ سے 21 کلومیٹر کا سفر طے کریں تو آپ کیل پہنچ سکتے ہیں.
No comments:
Post a Comment